Saturday, November 24, 2012

پاکستان کا پہلا قومی ترانہ

کیا آپ کو معلوم ھے کہ پاکستان کا  قومی ترانہ پہلے کیا تھا اور کس نے لکھا تھا؟
جگن نارتھ آزاد(۱۹۱۸-۲۰۰۴) اردو کے شاعر تھے. خود ھندو تھے. علامہ اقبال کی شاعری کے جید عالم بھی تھے. اُنہوں نے قائداعظم کی فرمائش پر پاکستان کا پہلا قومی ترانہ رقم کیا تھا.
قائداعظم نے ۹ اگست ۱۹۴۷ کو مسٹر آزاد سے کہا کہ وہ پانچ دن کے اندر قومی ترانہ لکھ لیں. جب ترانہ لکھا گیا تو قائداعظم نے فوری طور اس کی منظوری دی اور یہ ترانہ ریڈیو پاکستان سے نشر ھوا. یہی ترانہ سرکاری سطح پر پاکستان کا قومی ترانہ کے طور پر پہلے ڈیڑھ سال استعمال ھوا. لیکن بابائے قوم کی وفات کے بعد اس کو ترک کر دیا گیا. بعد میں قومی ترانہ کمیٹی نے ابوالاثرحفیظ جالندھری کا لکھا ھوا ترانہ "پاک سرزمین......" اپنایا جو پہلے سے تیار شدہ دُھن پر بنایا گیا تھا.
جگن نارتھ آزاد کے لکھے ھوئے اوّلین قومی ترانے کے پہلے چند مصرعے یوں تھے.

" اے ســـــــرزمین پاک
ذرے ترے ھیں آج ستاروں سے تابناک
روشن ھے کہکشاں سے کہیں آج تری خاک
  اے ســــــــرزمینِ پاک"

           کہا جاتا ھے کہ پہلے ترانے کو اس لئے مسترد کردیا گیا کہ وہ ایک ھندو نے لکھا تھا.

No comments:

Post a Comment